وہ اداکارہ جو شاہد کپور سے اس قدر محبت کر بیٹھیں کہ انہیں اپنا شوہر کہنے لگیں اور جب بھی اداکار کہیں جاتے وہ ان کے پیچھے پہنچ جاتیں اور پھر۔۔۔ شاہد کپور کی زندگی کو وہ حصہ جسے جان کرآپ کی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

وہ اداکارہ جو شاہد کپور سے اس قدر محبت کر بیٹھیں کہ انہیں اپنا شوہر کہنے لگیں ...
وہ اداکارہ جو شاہد کپور سے اس قدر محبت کر بیٹھیں کہ انہیں اپنا شوہر کہنے لگیں اور جب بھی اداکار کہیں جاتے وہ ان کے پیچھے پہنچ جاتیں اور پھر۔۔۔ شاہد کپور کی زندگی کو وہ حصہ جسے جان کرآپ کی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ماضی کے سپر سٹار راج کمار کی بیٹی واستاویکتا پنڈٹ نے 1996 میں فلموں میں قدم رکھا تھا لیکن طویل جدوجہد کے بعد انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی اور وہ صرف ایک سٹرگلر بن کر رہ گئیں،لیکن حقیقت اس وقت شہ سرخیوں میں آئی تھی جب وہ اداکار شاہد کپور کا پیچھا کرنے لگی تھی اور ان کے محبت میں اتنی پاگل ہو گئی تھی کہ انہیں اپنا شوہر کہنے لگی تھی، تاہم، وہ کئی سالوں سے گمنام ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر سٹار کی بیٹی ہونے کے بعد بھی ان کو بالی وڈ میں کامیابی نہیں ملی، پبلکسٹی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے ایسی حرکتیں کرنا شروع کر دی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوئیں،حد تو تب ہو گئی جب وہ شاہد کپور کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئیں تھیں. شاہد جہاں بھی جاتے حقیقت انہیں فالو کرتیں. یہاں تک کہ شاہد جب اپنے گھر سے باہر نکلتے وہ ان کا راستہ روک کر کھڑی ہو جاتی تھی۔

مزید : تفریح