انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بریک اپ قصہ پارینہ بن گیاپریمی جوڑے کی نجی محفل میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے افواہوں کا دم توڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی میڈیا میں تعلقات کے خاتمے کی افواہیں گردش کر رہی تھی تاہم ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ نجی محفل میں فاسٹ میوزک میں ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔پریمی جوڑے نے میچنگ کرتے ہوئے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں جس میں ویرات سفید رنگ کی پتلون اور بلیک شرٹ اور شوز جبکہ انوشکا شرما سفید ٹراﺅزر ، جامن رنگ کی لمبی شرٹ پہن رکھی ہیں دونوں سٹار کپل ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد پہلی مرتبہ دکھائی دے دیئے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : تفریح