ہندو کی زوجیت میں رہنے والی بولڈ اداکارہ نور کس منہ سے مذہبی پروگرام کرتی ہے

ہندو کی زوجیت میں رہنے والی بولڈ اداکارہ نور کس منہ سے مذہبی پروگرام کرتی ہے
ہندو کی زوجیت میں رہنے والی بولڈ اداکارہ نور کس منہ سے مذہبی پروگرام کرتی ہے

  

لاہور(محمد یامین صدیقی)آجکل شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین اداکاری کے ساتھ ساتھ مبلغ کا کردار بھی اطمینان سے ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ نور کی میزبانی نے تو سب کو حیران کردیا ہے۔موصوفہ نے ایک ہندو وکرم سے شادی کررکھی تھی۔ان کے والد سید شیراز کہتے کہتے مرگئے کہ میری بیٹی نور نے ایک ہندو وکرم سے شادی کررکھی ہے۔لیکن کوئی ان کی بات کا یقین نہیں کرتا تھا۔سید شیراز اس بات پر دل گرفتہ تھے اور مجھ سے اکثر کہا کرتے تھے کہ ہم سید ہیں لیکن نور نے ہمیں گناہ گار کردیا ہے۔نور بھی ہر فورم پر اسکی تردید کرتی تھی پھر جب نور کے اپنے شوہر سے اختلافات شدت اختیار کرگئے تو نور نے وکرم کو شوہر تسلیم کرلیا اور پھر اس سے طلاق حاصل کرنے کے بعد مزے سے مختلف ٹی وی پروگراموں میں بطور اینکر پرسن کام کرنے لگی۔نور نے اپنے پروگراموں میں عالمہ و مبلغہ بننے کی کوشش کرتے ہوئے مذہبی پروگرام بے دھڑک کئے۔مذہبی حلقوں کے ساتھ ساتھ شوبز کی سینئر شخصیات بھی اس پر تعجب کا اظہار کرتی ہیں کہ ایک ہندو کی زوجیت میں رہنے والی ایک بولڈ اداکارہ کس منہ سے مذہبی پروگرام کرتی ہے ،کیا اسکو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مزید : تفریح