افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ،54 طالبان ہلاک ،33زخمی

افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ،54 طالبان ہلاک ،33زخمی
افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ،54 طالبان ہلاک ،33زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آن لائن ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 54 سے زائد طالبان ہلاک جبکہ 33زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خصوصی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناوا میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 54طالبان ہلاک جبکہ 33زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 4 کمانڈر بھی مارے گئے ہیں اور ان کی 18 موٹر سائیکلوں کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ،8افراد زخمی