اپوزیشن کا ہنگامہ، نعرے بازی، سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس منسوخی کا بل منظور کرلیا

اپوزیشن کا ہنگامہ، نعرے بازی، سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس منسوخی کا بل منظور ...
اپوزیشن کا ہنگامہ، نعرے بازی، سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس منسوخی کا بل منظور کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی ، نعرے بازی اور مخالفت کے باوجود سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس منسوخی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ، نیب آرڈیننس منسوخی کا بل صوبائی وزیر قانون ضیالنجار کی جانب سے پیش کیا گیا۔ نیب آرڈیننس منسوخی بل کی منظوری سے نیب کا سندھ میں صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں، افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار ختم ہوجائے گا اور نیب سندھ میں صرف وفاقی اداروں کے حکام کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

امریکی بحری بیڑے کی ٹرائن جزیرے میں موجودگی کے خلاف بیجنگ نے اپنے جنگی جہاز بحیرہ جنوبی چین میں روانہ کردئیے

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون ضیا لنجار نے نیب آرڈیننس 1999 سندھ منسوخی کا بل پیش کیا جو ارکان اسمبلی نے منظور کرلیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا، ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر ’نو کرپشن نو‘ کے نعرے لگائے اور ایوان سے واک آو¿ٹ کیا جب کہ وفاق نے بھی سندھ کے انسداد بدعنوانی کے مجوزہ قانون کو مسترد کردیا۔صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار نے کہا کہ ہم نیب آرڈیننس کو وفاق کی طرف سے سندھ کے معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں، نیب عزت دار افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ دنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ جہاں مقدمہ، ضمانت اور سزا ضمانت ایک ہی ادارہ کرے۔

واضح رہے کہ اس بل کے حوالے سے ترجمان وزارت قانون نے کہا تھاکہ آرٹیکل 143 کے مطابق صوبائی قانون وفاقی قانون کو نہیں بدل سکتا اور وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی اسمبلی قانون بنائے تضاد کی صورت میں وفاقی قانون کو فوقیت ہوگی جب کہ نیب آرڈینیس 2000 آرٹیکل 270 اے اے کی شق (2)کے تحت جاری رکھا گیا تھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں