قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی سوشل میڈیا میں دھوم

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی سوشل میڈیا میں دھوم
قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی سوشل میڈیا میں دھوم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسکنڈل کوئین اور سوشل میڈیاسے مقبولیت حاصل کر نیوالی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس میں صبا قمر کی شاندار اداکاری بہت پسند کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ویڈیوز اور بعد ازاں غیرت کے نام پرقتل سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر باغی کے نام سے فلم بن رہی ہے اور صبا قمر نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیاہے ۔اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ اپنی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو ئی تھیں انہی کی کاپی کرتے ہوئے صبا قمر نے بھی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا ہے جس کے الفاظ”تم سب گندے ہو“ کو سوشل میڈیا ہیش ٹیگزبھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہاہے ۔ فلم رواں سال کے آخر میں سینما کی زینت بنے گی ۔

مزید : تفریح