انڈونیشیا ، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،8 افراد ہلاک

انڈونیشیا ، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،8 افراد ہلاک
انڈونیشیا ، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،8 افراد ہلاک

  

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر وسطی جاوا میں واقع تیمانگوگ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا جس میں 4 ریسکیو اور 4 نیوی اہلکار سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر حالات کی نگرانی اور ریسکیو آپریشن کے لیے آیا تھا۔ہیلی کاپٹر ڈینگ پلیٹیو پر پہنچنے کے 3 منٹ بعد حادثے کا شکار ہوا جہاں ایک آتش فشاں سے لاوا اور دھوئیں کا اخراج جاری تھا۔ حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔آتش فشاں جس کی راکھ اور دھوئیں کے بادل آسمان پر 164فٹ تک کی بلندی پر پہنچ گئے جو حادثے کی وجہ بنا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ،8افراد زخمی

واضح رہے کہ حادثے کے وقت 17 افرادحادثے کی جگہ پر موجود تھے جس میں 10شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران انڈونیشیا نے کئی فضائی آفتوں کا سامنا کیا ہے اوردسمبر میں بھی انڈونیشیا میں بورنیو کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا جس میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی