جمشید دستی کو چھ مقدمات میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا

جمشید دستی کو چھ مقدمات میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جمشید دستی کو چھ مقدمات میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت کی جانب سے 6 مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کی رہائی پر نعرہ بازی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ

سیشن جج صاحب سرگودھا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج صاحب یہاں پر آئے اور انہو ںنے مجھے جیل میں بی کلاس دلوائی اور میں چھے دنوں سے بھوکاتھا اور انہوں نے آ کر کھانا کھلایا ۔جمشید دستی کا کہناتھا کہ جج صاحبان نے مجھ سے کہا یہ پاکستان کی پنجاب کی آزاد عدلیہ ہے وہ کسی سیاسی حکومت کی آلہ کار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عدلیہ اور مظفرگڑھ کی عدلیہ کو بھی سلام پیش کرتاہے جنہوں نے میرے ساتھ انصاف کیا اور میری ضمانت ہوئی ۔آج مجھے خوشی ہے اور فخر سے کہتاہوں کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ،آج وقت کا وزیراعظم اور اس کے بیٹے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں اور انصاف ہونے جارہاہے ۔

مزید : قومی