اکشے کمار بھارتی کامیڈی شو ” دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ میں جج بنیں گے

اکشے کمار بھارتی کامیڈی شو ” دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ میں جج بنیں گے
اکشے کمار بھارتی کامیڈی شو ” دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ میں جج بنیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)دنیا بھر میں کامیڈی شوز پر فلمی ستاروں کو جج کے فرائض کے لئے کاسٹ کیا جاتاہے مگر بھارت میں ان دنوں کامیڈی شو ز کی بھرمار ہے، ان شوز کا چرچا اس قدر بڑھ گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار اپنی فلموں کی پرموشن کیلئے ان شوز کا سہارا لیتے ہیں۔ کامیڈی شوز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب بالی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اب چھوٹی اسکرین کے کامیڈی شو میں جج کے فرائض سرانجام کر تے دکھائی دیں گے۔اکشے کمار بھارتی ٹی وی اسٹار پلس کے کامیڈی شو ” دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے 5 ویں سیزن میں جج کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اکشے کمار نے فنی کیرئیر میں کئی کردار بخوبی نبھائے ہیں جس میں ایکشن، کامیڈی اور رومانوی شامل ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی نے ایکشن فلموں کے ساتھ ساتھ کامیڈی فلموں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ایکشن سٹار کا شمار فلم نگری کے سب سے زیادہ مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ہر سال 4 فلمیں سلور اسکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں جب کہ اکشے کمار اب بھی ایک ساتھ 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باوجود اب وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

مزید : تفریح