شادی پر عمران خان نہیں، نواز شریف اور بلاول کو بلاؤں گی: میرا

شادی پر عمران خان نہیں، نواز شریف اور بلاول کو بلاؤں گی: میرا
شادی پر عمران خان نہیں، نواز شریف اور بلاول کو بلاؤں گی: میرا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں اپنی شادی میں عمران خان کے بجائے وزیر اعظم نواز شر یف اور بلاول بھٹو کو بلاوں گی اور وہ میری دعوت پر ضرور آئیں گے۔

’میرے لیے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اس اداکار کا رشتہ آیا تھا لیکن ۔۔۔‘ پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی سٹار اداکارہ میرا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں سرکاری افسر سے ہرگز شادی نہیں کروں گی کیونکہ ایسے نہ شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے،یہی وجہ ہے کہ میں نے بزنس مین کیساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ انہوں نے اداکارہ ریما سے متعلق سوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ریما بظاہر تو مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی لیکن دراصل وہ ہی ہمیشہ سے میری راہ میں روڑے اٹکاتی رہی ہیں۔دوسری جانب شوبز حلقوں کا میرا کی اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے۔

مزید : تفریح