محمد عامر بھی یلغار فلم دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے

محمد عامر بھی یلغار فلم دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے
محمد عامر بھی یلغار فلم دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی انتہائی زبردست فلم ’یلغار ‘ نے اس وقت دنیا کے 22ممالک میں دھوم مچا رکھی ہے اور ہر طرف سے داد وصول کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے تاہم ایسے موقع پر پاکستان ٹیم کے بہترین باولر محمد عامر بھی خود کو روک نہیں پائے اور کاﺅنٹی کھیلنے کے دوران وقت نکال کر فلم دیکھنے پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم یلغار پاکستان کے علاوہ دنیا کے 22ممالک میں چل رہی ہے جہاں فلموں کے شائقین دوڑ دوڑ کر اس کی ٹکٹیں خریدنے اور فلم سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہے ہیں ایسے میں محمد عامر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”وہ اس وقت یلغار فلم دیکھ رہے ہیں ،مجھے اپنے سینما اور لیجنڈ ہیرو شان کی جدوجہد پر فخر ہے“۔

پاکستان کی اب تک کی مہنگی ترین فلم یلغار کی نمائش پاکستان سمیت ملک کے 22ممالک میں جاری ہے۔فلموں کے نمائش کاروں کے مطابق یلغار اس سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام بھارتی اور پاکستانی فلموں کے مقابلے میں ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک تقریباً آٹھ کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ یلغار دنیا بھر کے22 ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جس میں برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشز، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس ، ناروے، سوئیڈن ، اٹلی، متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر ، بحرین، کویت، آسٹریلیا ، سنگاپور ، ملیشیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل