”مظہر شاہی پیگ “ نے ایک نامور ولن کوقلاش کیا تو اداکارہ رانی اسکی مالی مدد کرتی تھیں

”مظہر شاہی پیگ “ نے ایک نامور ولن کوقلاش کیا تو اداکارہ رانی اسکی مالی مدد ...
”مظہر شاہی پیگ “ نے ایک نامور ولن کوقلاش کیا تو اداکارہ رانی اسکی مالی مدد کرتی تھیں

  

لاہور( محمد یامین صدیقی سے )فنکاروں میں نشہ کی لت بڑی پرانی ہے اوراکثر فنکار بلا نوش ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ پنجابی فلموں کے ولن اداکار مظہر شاہ جن کی بڑھکیں بہت مشہورہوا کرتی تھیں،وہ بہت زیادہ نشہ کرتے تھے اور جب نشہ کی حالت میں بہت خوش ہوتے تو اپنے ہم نوالہ ہم پیالہ دوستوں کی ”مظہر شاہی پیگ“ (شراب کا جام )سے تواضح کرتے ۔ان کی اس فیاضی کا پوری فلم انڈسٹری فائدہ اٹھاتی تھی۔جس سیٹ پر وہ موجود ہوتے ،شراب کی بوتلیں پہنچ جاتیں اور مظہر شاہ پیگ کا اہتمام پہلے سے کیا جاچکا ہوتاتھا۔ اس عیاشی کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنا ذاتی مکان بھی نہ بنا سکے اور آخری دنوں میں اتنے تنگ دست ہوگئے کہ اداکارہ رانی انکی فاقہ کشی اور تنگ دستی کا سن کر انکے آبائی گھر گوالمنڈی میں جاتیں اور ان کی مالی امداد کرتیں لیکن وہ یہ رقم ادویات اور کھانے کی بجائے نشہ میں ہی اڑا دیتے تھے ۔ماپ کے صدر اداکار یوسف خان سے جب بھی راقم کی ملاقات ہوتی اور مظہر شاہ کا ذکر چلتا تو وہ اس بات پر افسوس کرتے تھے کہ ”مظہر شاہی پیگ “ کی عادت نے مقبول ترین ولن کو کنگلا کردیا حالانکہ ہم سب لوگ بھی پیتے پلاتے تھے مگر ہم لوگوں نے اپنا گھر بار چلایا بھی اور بنایابھی۔یوسف خان نئی فنکار نسل کو مظہر شاہ کی عبرت ناک داستان سناتے اور انکو سمجھاتے تھے کہ وہ شوبز میں شراب اور نشہ کو لازم نہ سمجھا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اداکار عیاشی میں غرق رہتے اور اس کو اپنا غرور بنالیتے ہیں وہ زندہ درگور،رسوااور گداگر بن کر مرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس