ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کر رہے ہیں جو داعش کر رہی ہے :میئر لند ن صادق خان

ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کر رہے ہیں جو داعش کر رہی ہے :میئر لند ن صادق خان
ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کر رہے ہیں جو داعش کر رہی ہے :میئر لند ن صادق خان

  

لندن (این این آئی)لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کررہے ہیں جودہشتگرد تنظیم داعش کررہی ہے۔

شمالی کوریا کو عمومی طور پر دنیا کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے لیکن اب ایک ایسا انکشاف سامنے آگیا ہے کہ امریکہ کے بھی ہوش اڑ گئے، اتنی دولت کہ انسان کی گنتے گنتے زندگی ہی ختم ہوجائے

بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں صادق خان کا کہنا تھاکہ یہ بات درست ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کے بعد ان کا کام مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے لیکن ہم حکومت سے مزید وسائل مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لندن برج اور فنسبری پارک حملوں کے بعد پولیس نے محنت سے کام کیا لیکن اگر ان کے پاس ذرائع ہی نہیں تو ان کا کام مشکل ہو جاتا ہے، تو میرا کام بھی اس وقت بہت مشکل ہے لیکن اگر حکومت ہمیں وسائل نہیں دے گی تو ہماری مشکلات مزید بڑھیں گی۔ لندن برج حملہ ہو یا فنسبری پارک مسجد پر حملہ یہ دونوں دہشت گردی کے واقعات تھے، تو ایسے سنگین جرائم کی کوئی وجہ تلاش نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو صحیح اسلام سکھائیں اور یہ بھی کہ آپ کے مذہب کی بنیاد پر کوئی آپ سے نفرت نہیں کریگا۔

میئر لندن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی6 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر شدت پسند دولت اسلامیہ یہ کہتی ہے کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے، میرے خیال میں یہ بکواس ہے۔ یقیناًہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی