یہ کون سی خطرناک منشیات ہیں جنہیں پکڑنے کیلئے یو اے ای کی پولیس متحرک ہوگئی؟ یو اے ای میں رہنے والے تمام پاکستانی شہری خبردار ہوجائیں

یہ کون سی خطرناک منشیات ہیں جنہیں پکڑنے کیلئے یو اے ای کی پولیس متحرک ہوگئی؟ ...
یہ کون سی خطرناک منشیات ہیں جنہیں پکڑنے کیلئے یو اے ای کی پولیس متحرک ہوگئی؟ یو اے ای میں رہنے والے تمام پاکستانی شہری خبردار ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک ہوٹل کو ایسی چیز فروخت کرنے پر بند کر دیا گیا ہے جو پاکستان میں کھلے عام فروخت ہوتی ہے، اور یہ ایسی چیز ہے کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ام القوین کے علاقے میں واقع جس ہوٹل کو بند کیا گیا ہے وہاں ’نسوار‘ فروخت کی جا رہی تھی۔ گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے اہلکاروں نے شکایات موصول ہونے پر چھاپہ مارا اور ہوٹل کو سیل کر دیا۔

’ میں گیارہویں جماعت میں پڑھتی تھی کہ اس لڑکی سے دوستی ہوئی ، پھر ایک دن اس نے مجھے ایک میموری کارڈ دیا، گھر جا کر جب اسے کھولا تو پوری زندگی ہی تبدیل ہو گئی کیونکہ اس میں۔۔۔ ‘ نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی کہانی بتادی کہ جان کر تمام والدین شدید پریشان ہو جائیں گے
انسپکشن ٹیم کے سربراہ سیف سلیم کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کئی بار شکایت موصول ہوئی تھی کہ ہوٹل میں نسوار فروخت کی جا رہی ہے جس کی فروخت یہاں ممنوع ہے۔ ہم نے ہوٹل پر چھاپہ مارا تو وہاں نسوار کے کچھ پیکٹ برآمد ہوئے جس پر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔ ہوٹل کا مالک چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں 3درہم (تقریباً85روپے)فی پیکٹ کی قیمت پر نسوار فروخت کر رہا تھا۔ “

مزید :

عرب دنیا -