وہ جگہ جہاں شہزادی کوبھی جانے سے منع کردیا گیا کیونکہ وہ حاملہ تھی، یہ کون سی جگہ ہے؟ جانئے

وہ جگہ جہاں شہزادی کوبھی جانے سے منع کردیا گیا کیونکہ وہ حاملہ تھی، یہ کون سی ...
وہ جگہ جہاں شہزادی کوبھی جانے سے منع کردیا گیا کیونکہ وہ حاملہ تھی، یہ کون سی جگہ ہے؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ ٹینس کی اس قدر دلدادہ ہیں کہ برطانیہ میں اس کھیل کا کوئی مقابلہ ہو اور وہ دیکھنے نہ جائیں، یہ ممکن نہیں۔ لیکن 2013ءمیں وہ ومبلڈن ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے نہیں جا سکیں تھیں، جس پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں، تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک ڈاکومنٹری رپورٹ کے مطابق شہزادی کیٹ اس وقت 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ شہزادہ جارج ان کے پیٹ میں پرورش پا رہے تھے۔ لہٰذا ڈاکٹر نے انہیں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا تھا۔

افغانستان کا وہ قبیلہ جس کے لوگ طالبان کو جانتے ہیں نہ انہیں ملک میں امریکی فوج کی آمد کی خبر ہوئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق ڈاکومنٹری میں شہزادی نے بتایا ہے کہ ”میں نے ڈاکٹر سے متعدد بار درخواست کی کہ مجھے ٹورنامنٹ دیکھنے اجازت دی جائے لیکن انہوں نے ہر بار منع کر دیا، مگر میں اس کی وجہ سمجھ سکتی ہوں۔ میں اس وقت 8ماہ کی حاملہ تھی اور وہاں جانا میری اور بچے کی صحت کے لیے محفوظ نہ تھا۔ چنانچہ میں نے اینڈی مرے کو معذرت کا پیغام بھیج دیا کہ میں اس کا فائنل میچ دیکھنے نہیں آ سکوں گی۔“واضح رہے کہ اینڈی مرے اور نوواک جوکووک کے مابین فائنل میچ 7جولائی 2013ءکو ہوا تھا اور اس کے دو ہفتے بعد شہزادی کیٹ کے ہاں شہزادہ جارج کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید : برطانیہ