بھارت کے ساتھ جاری محاذ آرائی بھرپورجنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے: چین

بھارت کے ساتھ جاری محاذ آرائی بھرپورجنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے: چین
بھارت کے ساتھ جاری محاذ آرائی بھرپورجنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(صباح نیوز) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنی سرحدی عملداری کا دفاع کرے گا اور واضح کیا ہے کہ تنازع کو مناسب طور پر حل نہ کیا تو جنگ چھڑ سکتی ہے۔

میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر متحرک،کالے بادل چھا گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنی سرحدی عملداری کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے بالکل ٹھیک کہا کہ یہ 2017 ہے اور جس طرح بھارت 1962 کے مقابلے میں بہت مختلف ہے، اسی طرح چین بھی 65 سال پہلے کے مقابلے میں آج بہت زیادہ مختلف ہے۔ انہوں نے بھارت پر سرحدی حد بندی کے معاہدے کا احترام کرنے اور چینی علاقے سے فوج واپس بلانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کو تین ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک نے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات کردیے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ یہ 2017 ہے 1962 نہیں جب چین کے ہاتھوں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔