قوم سے وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کو عدالت میں بلاﺅں گا ، شیخ رشید

قوم سے وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کو عدالت میں بلاﺅں گا ، شیخ رشید
قوم سے وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کو عدالت میں بلاﺅں گا ، شیخ رشید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں اگر جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پا نامہ کیس کی عدالت میں جراح ہوئی تو میں کیس کے فریق کی حیثیت سے نواز شریف کو عدالت میں پیش کرواﺅں گا ، اسحاق ڈار کو نواز شریف سمجھتا ہے کہ یہ میرا نہیں ہے پھر بھی برداشت کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا اور اس کے چہرے کو پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مگر وہ اسحاق ڈار کو سمجھتا ہے اور اسے پتہ ہے کہ ڈار میسنا ہے اور مولانا فضل الرحمن کی ماڈرن فارم ہے انہوں نے کہا کہ میری زندگی رہی تو میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کے بعد اگر عدالت میں جراح ہوئی تو میں کیس کا فریق ہوں اور اس کیس میں نواز شریف کو عدالت میں بلوا کر سوال کروں گا ۔

مزید : لاہور