پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے:مریم اورنگزیب

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے:مریم اورنگزیب
پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے۔

پانامہ ہو یا بے نامہ ،پاکستان ترقی کرتا رہے گا،دھرنے ہوں یا لاک ڈاؤن ملکی تعمیر وترقی کے منصوبے مکمل کرتے جائیں گے:شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق انٹرویو دیتے ہو ئے مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 90فیصد کمی آئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پاراچنار دھماکوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز اور عوام نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔

مزید : قومی