مسلمانوں کو لڑانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرے:ملی یکجہتی کونسل سندھ

مسلمانوں کو لڑانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت بھارتی ...
مسلمانوں کو لڑانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرے:ملی یکجہتی کونسل سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملی یکجہتی کونسل سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بھارت نوازی سے باز آجائے اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کرے۔سانحہ پارا چنار افسوس ناک اورقابلِ مذمت ہے۔ملی یکجہتی کونسل حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کے حوالے سے امریکہ موقف کی مذمت کرتی ہے۔ملی یکجہتی کو نسل قیام امن اور اخوت و بھائی چارے کی جدو جہد جاری رکھے گی۔8جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مظفر وانی کے یومِ شہادت کے مو قع پر یومِ احتجاج منایا جائے گا اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

مودی نے چین کا گھیراﺅ کرنے کے لئے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں: سرتاج عزیز
جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما ءنے شرکت کی ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں جو کچھ ہوا ہے وہ امت پر حملہ ہے ہم اس کی مذمت کر تے ہیں۔آرمی چیف کا وہاں جانا خوش آئندہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ اب اس طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ہم مشترکہ طور پر اعلان کر تے ہیں کہ ہم اللہ کے بندے ،نبی کے امتی اور پاکستانی ہیں اور امت کو لڑانے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت کو زبان اور مسلک کی بنیاد پر لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملی یکجہتی کونسل اتحادِ امت کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔پاکستانی عوام نفرتوں کی سیاست کو مسترد کر تے ہیں۔احمد پور شر قیہ کا واقعہ حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سانحات کے شہداء کے لیے یکساں رقم دی جائے اور علاج معالجے کا بندو بست کیا جائے۔سب انسان اور پاکستانی ہیں۔کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کر تے ہیں۔سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی بھی مذمت کر تے ہیں۔اس سے قبل حافظ سعید کے خلاف اقدامات کیے گئے۔ اصل دہشت گردبھارت ہے۔مظفر وانی کی شہادت کے بعد حریت پسندوں نے کشمیر کے لیے آواز بلند کی۔کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔امریکہ کے اقدامات انسانی حقوق اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔حکومت امریکی اقدامات کی مذمت کرے۔جس طرح سوڈان میں اقوامِ متحدہ نے کردار ادا کیا کشمیر میں بھی ریفرنڈم کرواکر اپنا کردار ادا کرے۔8جولائی کو مظفر وانی کے یومِ شہادت پر پورے سندھ میں بڑے بڑے پروگرامات ہوں گے اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔امن ہمارا مقصد ہے ،امن کے لیے ہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پانامہ ہو یا بے نامہ ،پاکستان ترقی کرتا رہے گا،دھرنے ہوں یا لاک ڈاؤن ملکی تعمیر وترقی کے منصوبے مکمل کرتے جائیں گے:شہبازشریف
اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،جمعیت علماءپاکستان کے قاضی احمد نورانی صدیقی ،مجلس وحدت مسلمین کے سید علی حسین نقوی ،شیعہ علماءکونسل کے جعفر سبحانی ،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے محمد یوسف سلفی ، اختر محمدی ،جماعت اسلامی کے برجیس احمد ،جمعیت غربااہلحدیث کے حشمت اللہ صدیقی ،سلفیہ تھنک ٹینک کے عاکف خواجہ ،جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے عمران احمد سلفی ، شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے کرم الدین واعظی ، جمعیت علماء پاکستان کے رفیع الرحمن نورانی ،محمود عسکری ،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی کے زاہد عسکری اور دیگر بھی مو جود تھے۔اجلا س میں جماعت غرباءاہلحدیث کے پریس سیکریٹری حشمت اللہ صدیقی نے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت پر مبنی اخباری مضامین کے حوالے سے ایک کتابچہ بھی پیش کیا۔

مزید :

کراچی -