بیٹی نے جیسے ہی ویڈیو دیکھی تو پولیس کو کال ملالی، فوراً اپنے باپ کو گرفتار کروادیا، ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جانئے

بیٹی نے جیسے ہی ویڈیو دیکھی تو پولیس کو کال ملالی، فوراً اپنے باپ کو گرفتار ...
بیٹی نے جیسے ہی ویڈیو دیکھی تو پولیس کو کال ملالی، فوراً اپنے باپ کو گرفتار کروادیا، ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جانئے

  

لندن (نیوز ڈیسک)انسان اپنے پیاروں کی محبت میں اکثر اوقات اخلاقی اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے لیکن ایک نوعمر برطانوی لڑکی نے چوری کے مرتکب ہونے والے اپنے ہی والد کو پولیس کے حوالے کرکے دیانتداری اور فرض شناسی کی نئی مثال قائم کردی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون کو ایک معمر خاتون کے گھر سے سامان چراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی ان لوگوں کو جانتا ہو تو اطلاع کرے۔ یہ ویڈیو 19 سالہ لڑکی کورا پیٹرسن نے بھی دیکھی۔ کورا کو پہلے تو یہ دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اس کا باپ کولن پیٹرسن تھا جبکہ اس کے ساتھ موجودخاتون اس کی آنٹی جنین پیٹرسن تھیں۔ ان لوگوں نے مارلین سٹاٹ نامی معمر خاتون کے گھر میں 14مارچ کے روز چوری کی تھی۔

’میں خواتین کے جسم کے ساتھ تو یہ کام کرسکتی ہوں لیکن یہ مرد۔۔۔‘ نوجوان لڑکے کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے اس کا پیٹ کھولا تو اندر کا منظر دیکھ کر سٹی گم ہوگئی کیونکہ۔۔۔

کورا نے یہ ویڈیو دیکھتے ہی وہ فیصلہ کر لیا کہ جس کی تعریف بولٹن کراﺅن کورٹ کا جج بھی کئے بغیر نہ رہ سکا۔ اس نے اپنے والد اور آنٹی کو ویڈیو میں دیکھنے کے بعد پولیس سے رابطہ کرلیا اور انہیں بتایا کہ وہ ان دونوں مجرموں کے بارے میں جانتی ہے۔ اس کی دی گئی تفصیلات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کولن پیٹرسن اور جنین پیٹرسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کولن اس سے پہلے بھی چوری کی 34 وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ عدالت نے اسے 4سال جبکہ جنین کو اڑھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کورا نے اس واقعے کے متعلق دی سن سے بات کرتے ہوئے بتایا ”اپنے باپ کو جیل پہنچانا میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن میں سمجھتی ہوں میں نے ٹھیک کیا ہے۔ اسے معمر خاتون کے گھر میں چوری کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے سخت غصہ آیا تھا اور شرمندگی بھی محسوس ہوئی تھی۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ انتہائی خود غرض شخص ہے۔ میں نے کچھ سوچ بچار کیا اور پھر باپ کی محبت کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسے ایک مجرم سمجھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کردی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس