مصر میں گھروں پر ایک پراسرار نشان نمودار ہونے لگا، شہریوں میں خوف و ہراس

مصر میں گھروں پر ایک پراسرار نشان نمودار ہونے لگا، شہریوں میں خوف و ہراس
مصر میں گھروں پر ایک پراسرار نشان نمودار ہونے لگا، شہریوں میں خوف و ہراس

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت میں گزشتہ کچھ روز سے لوگوں کے گھروں کی دیواروں پر ایک انتہائی پراسرار قسم کی علامت ظاہر ہورہی تھی، جس نے پورے شہر کو خوف میں مبتلا کردیا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جگہ جگہ یہ علامت ظاہر ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے اور اس معمے کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششوں کا آغاز کردیا گیا۔

مصری سکیورٹی فورسز نے اس معاملے کی تحقیق کیلئے ایک خصوصی یونٹ بھی قائم کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ علامت سب سے پہلے روزالفراج کے علاقے میں کچھ گھروں کی دیواروں پر ظاہر ہوئی۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جان طلعت نے العربیہ کو بتایا کہ پویس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے پانچ نوجوانوں کو مختلف گھروں اور عمارتوں پر یہ علامات بناتے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے ان کی شناخت معلوم کی اور ان کے گھروں کا پتہ چلانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

دوران پرواز ایک شرمناک حرکت مسافر کو بے حد مہنگی پڑی، ایسی تصویر منظرعام پر آگئی کہ اب گھر جانے کے قابل رہا نہ دفتر

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ان نوجوانوں نے نیا میوزک بینڈ بنایا تھا اور اس کی مشہوری کیلئے لوگوں کے گھروں پر اس کا علامتی نشان بناتے پھرتے تھے۔ تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق کسی شدت پسند یا جرائم پیشہ تنظیم سے نہیں ہے، تاہم ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا