آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، ملک میں پٹرول کے بحران کا خدشہ

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، ملک میں پٹرول کے بحران کا ...
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، ملک میں پٹرول کے بحران کا خدشہ

  

اسلام آباد (آن لائن )آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے،جس کے باعث ملک میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے:مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جی ایس ٹی کی کٹوتی پر ملک بھر میں پیہ جام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیونکہ صوبائی حکومتوں نے آئل ٹینکر ز سے پھر اضافی جی ایس ٹی وصول کرنا شروع کر دیا160ہے جبکہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود جی ایس ٹی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکاحالانکہ وزارت پٹرولیم کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کی تھی ۔واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں نے جی ایس ٹی کی وصولی 30 جون تک موخر کی تھی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں سے 18 فیصد جی ایس ٹی لینا شروع کر دیاہے۔

مزید : اسلام آباد