تھائی لینڈ میں مگر مچھوں کا فارم، یہ کس کام آتے ہیں؟ جانئے
بنکاک (نیوز ڈیسک) دنیا کا کوئی ملک بھیڑیں پالنے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے تو کسی کی پہچان گائیں اور بھینسیں ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ تھائی لینڈ کے لوگ سب سے زیادہ شوق سے کون سا جانور پالتے ہیں؟ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ تھائی لینڈ میں مگر مچھ اسی طرح پالے جاتے ہیں جس طرح دوسرے ملکوں میں بھیڑیں اور بکریاں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق تھائی لینڈ میں مگر مچھوں کے 1000 سے زائد فارم ہیں جن میں ایک اندازے کے مطابق 12لاکھ سے زائد مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔ یہ مگر مچھ خوب پھل پھول جاتے ہیں تو انہیں ہلاک کرکے ان کی کھال سے طرح طرح کی اشیاءبنائی جاتی ہیں جو عالمی مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں بکتی ہیں۔
’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس جاکر دیکھا کہ کیا ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔‘
شری ایوتھیا مگر مچھ فارم تھائی لینڈ کے سب سے بڑے مگر مچھ فارموں میں سے ایک ہے جو گزشتہ 35 سال سے یہ کام کررہا ہے۔ اس کے مالک وشیان رونجنٹ نے اپنے فارم کے متعلق بتایا ”ہمارا فارم لوگوں کی بڑی تعداد کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ ہمارے پاس ڈیڑھ لاکھ سے زائد مگر مچھ ہیں۔ ہم انٹرنیشنل ٹریڈ انڈینجنٹس سپیشیز آف وائلڈ فانا اینڈ فلورا کنونشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ اس رجسٹریشن کی وجہ سے ہم مگر مچھ کی کھال سے بنائی گئی اشیاءبرآمد کرسکتے ہیں۔ ہم ان مگر مچھوں کو پالتے ہیں اور پھر انہیں ہلاک کرکے ان کی کھال بھی ایکسپورٹ کرتے ہیں جبکہ اس سے بنائی گئی اشیاءبھی مارکیٹ میں بیچتے ہیں۔ عام طور پر اس کھال سے ہینڈ بیگ، جوتے اور گھڑیوں کے پٹے وغیرہ بنتے ہیں۔ مگر مچھ کی کھال سے بنا ہینڈ بیگ تقریباً اڑھائی ہزار ڈالر (تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) میں بکتا ہے جبکہ اس سے بنی جیکٹ چھ ہزار ڈالر (تقریباً چھ لاکھ پاکستانی روپے)میں فروخت ہوتی ہے۔ اس کا گوشت بھی خاصا مہنگا بکتا ہے جبکہ خون اور آنتیں بھی بک جاتی ہیں کیونکہ انہیں ادویات بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت ہی اچھا اور منافع بخش کاروبار ہے۔“