عراق میں مہاجر کیمپ پر خود کش حملہ، 14ہلاک،13زخمی

عراق میں مہاجر کیمپ پر خود کش حملہ، 14ہلاک،13زخمی
عراق میں مہاجر کیمپ پر خود کش حملہ، 14ہلاک،13زخمی

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عراقی صوبے انبارکے دارلحکومت رماوی سے60کلومیٹر کے فاصلے پر موجود مہاجر کیمپ پر ایک خود کش بمبار نے حملہ کردیا جس کے باعث14افراد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے ہیں۔

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے:مریم اورنگزیب

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی کے مغرب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر عراق میں لڑائی کے نتیجے میں ملکی طور پر بے داخل ہونے والے مہاجرین کے لئے قائم ایک کیمپ پر برقعہ پہنے ہوئے ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 14افراد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ ریسیکو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی