عمران خان کی بہنوں کی اسحاق ڈار کے الزامات کی تردید، عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں:عظمیٰ خان

عمران خان کی بہنوں کی اسحاق ڈار کے الزامات کی تردید، عدالت میں پیش ہونے کو ...
عمران خان کی بہنوں کی اسحاق ڈار کے الزامات کی تردید، عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں:عظمیٰ خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے عمران خان پر الزامات کی بارش کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنیں بھی میدان میں آگئیں،انہوں نے اسحاق ڈار کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مجرم نہیں ہیں اپنے دفاع کے لئے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں.

عراق میں مہاجر کیمپ پر خود کش حملہ، 14ہلاک،13زخمی

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور ان کی بہنوں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے ان کے جواب میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے بھی اپنا ردعمل دیا۔عمران خان کی بہنوں کا کہنا تھا کہ گر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو کٹہرے میں لایا جائے، آپ کی طرح واویلا نہیں کریں گے۔ہمیں عدالت میں پیش کیا جائے ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ پاناما کیس ہم نے تو کیا ہی نہیں پھر کیوں ان پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ہم کسی بھی کمپنی کی ڈائریکٹرز نہیں ہیں اسحاق ڈار کی جانب بیہودہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے۔

مزید : اسلام آباد