مفاد پرستوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، جھوٹے دعوے مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

مفاد پرستوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، جھوٹے دعوے مسلم لیگ(ن) کی ...
مفاد پرستوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، جھوٹے دعوے مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی بھی جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا ہر دور میں مفاد پرستوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کو20کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے، جھوٹے دعوے مسلم لیگ کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کرسکتے۔

عمران خان کی بہنوں کی اسحاق ڈار کے الزامات کی تردید، عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں:عظمیٰ خان

کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ ملک کی بقا اور ترقی جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے ۔غیر جمہوری اور انتقامی رویے جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہیں ۔جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔الزام تراشی ن لیگ کی مقبولیت کو کم نہیں کرسکتی ۔وزیر اعظم اور ان کا خاندان آئین اور قانون کا احترام کر رہے ہیں ۔مخالفین کے ہتک آمیز بیانات کے باوجود وزیر اعظم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔مسلم لیگ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے دفاع سے بخوبی آگاہ ہے۔

مزید : کوئٹہ