عرب ممالک خطے کی بہترین قوت، ان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: جرمنی

عرب ممالک خطے کی بہترین قوت، ان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: جرمنی
عرب ممالک خطے کی بہترین قوت، ان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: جرمنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل قطر تنازعہ عرب ممالک کے مفاد میں نہیں، عرب ریاستیں خطے کی بہترین قوتیں ہیں ان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عرب ممالک کی قطر پر پابندیوں سے دوحہ کی حاکمیت کو کوئی خطر ہ نہیں ۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر اور عرب ممالک کے تنازعے کو حل کرانے کے لئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل سعودی عرب پہنچ گئے۔جرمن وزیر خارجہ 3ایام تک خلیجی ممالک میں قیام کریں گے وہ سعودی عرب کے بعد وہ متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر بھی جائیں گے ۔ریاض آمد سے قبل میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیموں کو مالی مدد فراہم نہ کرنے سے متعلق ایک معاہدہ کرنے سے قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تناو¿ ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک خطے کی ایک اہم طاقت ہیں اور انہیں آپس میں مل کر رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ قطر کی حاکمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ۔ برلن حکومت کا اصرار ہے کہ خلیجی ممالک کے اس بحران کو پرامن مذاکرات کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔