مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ ہوں گی

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ ہوں گی
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ ہوں گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبر و پیشی کے دوران ایک خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ کمرے میں موجود رہیں گی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران پولیس کی سپیشل پرانچ سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی ارسلہ سلیم سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں ان کے ہمراہ ہوں گی۔

فاٹا اصلاحات کے لئے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز شریف کو بدھ کے دن سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا ہے۔

مزید : قومی