پاکستان اور افغانستان دونوں انتہاپسندی کا شکار ہیں، دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر پہاڑی علاقوں کو پناہ گاہ بنا رکھا ہے:اعزاز چوہدری

پاکستان اور افغانستان دونوں انتہاپسندی کا شکار ہیں، دہشتگردوں نے پاک افغان ...
پاکستان اور افغانستان دونوں انتہاپسندی کا شکار ہیں، دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر پہاڑی علاقوں کو پناہ گاہ بنا رکھا ہے:اعزاز چوہدری

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں انتہا پسندی کا شکار ہیں جبکہ دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر پر پہاڑی علاقوں کو اپنی پناہ گاہ بنا رکھا ہے۔

عرب ممالک خطے کی بہترین قوت، ان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: جرمنی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان جب بھی غیر مستحکم ہوا پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے، ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں کیونکہ دونوں ملک اس وقت انتہا پسندی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں ، پاکستان میں دہشت گردی کے ماہانہ 150واقعات ہوتے تھے اب نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انتہا پسند گروپوں نے پاک افغان سرحد پر پہاڑی علاقوں کو پناہ گاہ بنا رکھا ہے ، انتہا پسند ان علاقوں سے دہشت گردی کے منصوبے بنا تے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی