سبحان اللہ ،جب نواسۂ رسولﷺ کی دعا سے خشک کجھوروں کا باغ ہرا بھرا ہوگیا

سبحان اللہ ،جب نواسۂ رسولﷺ کی دعا سے خشک کجھوروں کا باغ ہرا بھرا ہوگیا
سبحان اللہ ،جب نواسۂ رسولﷺ کی دعا سے خشک کجھوروں کا باغ ہرا بھرا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) شہزادہ رسولﷺ جنت کے نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسنؓ کی دعا سے سائلوں کی مرادیں پوری ہوجایا کرتی تھیں۔آپؓ کی بہت سی ایسی کرامات موجود ہیں کہ جب بھی آپؓ نے دعا فرمائی تو دیکھتے ہی دیکھتے دعا بارگاہ الٰہی میں حق و مقبول ہوگئی۔ ایک بار حضرت امام حسن ؓسفر میں تھے اور آپؓ کا گزر کھجوروں کے ایک ایسے نخلستان سے ہواجس کے شجر خشک و مردہ و بے ثمر تھے۔ حضرت زبیر بن العوامؓ کے ایک فرزند بھی اس سفر میں حضرت امام حسن ؓکے ہمراہ تھے۔ آپؓ نے نخلستان میں قیام فرمایاتو آپؓ کا بستر ایک خشک درخت کی جڑ میں بچھا دیا گیا۔حضرت زبیرؓ کے فرزند نے عرض کیا ” اے ابن رسول اللہ! کاش! اس سوکھے درخت پر تازہ کھجوریں ہوتیں تو ہم لوگ سیر ہوکر کھالیتے“ یہ سن کر سرکار عالی مقام حضرت امام حسن ؓ نے دعا پڑھی اور بالکل ہی اچانک وہ سوکھے درخت سرسبز و شاداب ہوگئے اور ان پر تازہ پکی ہوئی کھجوریں لگ گئیں۔ یہ منظر دیکھ کر ایک شتربان کہنے لگا ” خدا کی قسم! یہ تو جادو کا کرشمہ ہے“ یہ سن کرحضرت زبیر ؓ کے فرزند کو غصہ آگیا اور فرمایا” توبہ کراحمق انسان ‘ یہ جادو نہیں ہے بلکہ شہزادہ  رسول ﷺ کی دعائے مقبول کی کرامت ہے“ روضة الشہدا میں لکھا ہے کہ پھر سب لوگوں نے تازہ کھجوریں درخت سے توڑیں اور سب نے خوب شکم سیر ہوکر کھائیں۔

مزید :

قومی -