آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

03جولائی پیر۔ آپ کے جذبات دوبارہ ابھریں گے۔ غلطیاں درست کر دی جائیں گی۔ نفسیاتی تجربہ کرنے کے بعد آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے۔

برج ثور

03جولائی پیر۔ دوسروں کا جائزہ لینے اور خود کو دیکھنے میں فرق ہوتا ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں اگر لوگ آپ کو سر مہری سے دیکھ رہے ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔

برج جوزا

03 جولائی پیر۔ روحانی اقدار اُجاگر ہونگی ۔ ایک دوست جذباتی توازن برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ وقت آپ کا ساتھ دے رہا ہے۔ کسی بات کو یقینی نہ سمجھیں۔

برج سرطان

03جولائی پیر۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔

برج اسد

03 جولائی پیر۔ آپ کی قسمت کا ستارہ بلند ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیزی سے عمل کریں از سر نور پیش قدمی شروع کر دیں اپنی قابلیت کا سکہ بٹھا دیں۔

برج سنبلہ

03 جولائی پیر۔ آپ کا خیال ایک نئے موسم بہار کے لباس کی طرف جائیگا جو لوگ خوش نظر آتے ہیں وہ خوبصورت بھی رہتے ہیں۔ اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لےے جا سکیں گے۔

برج میزان

03 جولائی پیر۔ نامکمل کام کو فوری طور پر مکمل کر لیں پہلے سے ادا کئے ہوئے الفاظ پر زور دیا جائے گا۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے اچانک سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج عقرب

03 جولائی پیر۔ آپ کا ذہن مالیاتی رجحان اور عالمی معیشت کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اخبارات اور میگزینوں سے بہت متاثر ہیں جیسے کہ وہ آپ کے استاد ہیں۔

برج قوس

03 جولائی پیر۔ بنیادی حقائق معلوم کئے بغیر جلدی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ہر کام اور معاملہ کے ہر پہلو کا بھرپور جائزہ لیں۔ بزرگوں سے مشاورت نیک رہے گی۔

برج جدی

03 جولائی پیر۔ سب کام ٹھیک ہو جائیں گے۔ پرانی غلطیاں درست ہو جائیں گی اپنے وسائل کا اندازہ لگائیں اور سماجی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ عزت و مرتبہ میں اضافہ ہو گا۔

برج دلو

03 جولائی پیر۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

برج حوت

03 جولائی پیر۔ کاروباری معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ روپے پیسے کا لین دین کر سکیں گے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں ، ورنہ مرتبہ میں کمی کا اندیشہ ہے۔

مزید : مخفی علوم