یونان،ساحل پر خطرناک پانی کا بگولہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یونان،ساحل پر خطرناک پانی کا بگولہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یونان،ساحل پر خطرناک پانی کا بگولہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز (صباح نیوز)طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے ساحل پر بھی ایک ایسے ہی خطرناک طوفانی بگولے نے ایسی تباہی برپا کی کہ زمین سے آسمان تک پانی اور ہوادائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے جبکہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وئرل ہوچکی ہیں ۔