اتنی سی کہانی
نوکری
’’میں سی وی بھیجتا ہوں دیکھو کوئی نوکری ہو سکے تو‘‘
اس نے فون پر کسی سے گزارش کی۔
’’یہ تم کیا دوسروں کے لئے تیسروں سے نوکریاں مانگتے رہتے ہو‘‘ میں نے پوچھا
’’دوسروں کی بے روزگاری پریشان کر دیتی ہے‘‘
’’تم پرائم منسٹر لگے ہو؟‘‘ میں نے طنز مارا
’’جسے خود نوکری دے سکوں، دے دیتا ہوں
کہیں لگوا سکوں تو کوشش کرتا ہوں
کچھ نہ کر سکوں تو دعا ضرور کرتا ہوں‘‘
’’تمہیں کیا فائدہ ہوا آج تک‘‘
مجھے غصہ آ گیا
اس نے میری آنکھوں میں دیکھا اور بولا