ترکی، مئی کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 9.1 فیصد کمی

ترکی، مئی کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 9.1 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نقرہ (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی جو مئی 2017 ء کے مقابلے میں 9.1 فیصد کم ہیں۔ محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران مئی کے دوران کل ایک لاکھ 403 گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی جو مئی 2017 ء کے مقابلے میں 9.1 فیصد کم ہیں۔مئی کے آخر تک ملک میں گاڑیوں کی کل تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ رہی۔


ماہ کے دوران آٹو موبائلز کی رجسٹریشن کل رجسٹریشن کا 55.5 فیصد رہی جبکہ موٹر سائیکلوں اور چھوٹے ٹرکوں کی رجسٹریشن بالترتیب کل رجسٹریشن کا 20.4 فیصد اور 14.8 فیصد رہی۔مئی کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اپریل کی نسبت 3.1 فیصد اضافہ ہوا تاہم مئی 2017 ء کے مقابلے میں 9.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -