ڈیموں میں پانی کی مجموعی اسٹوریج تاریخ میں سب سے کم سطح پر آگئی

ڈیموں میں پانی کی مجموعی اسٹوریج تاریخ میں سب سے کم سطح پر آگئی

اسلام آباد (این این آئی)ڈیموں میں پانی کی مجموعی اسٹوریج تاریخ میں سب سے کم سطح پر آگئی۔ارسا ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی Aذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کی اسٹوریج صرف 9 لاکھ ایکڑفٹ ہے جن میں تربیلا میں پانی کی اسٹوریج ایک لاکھ 28 ہزار اور منگلا میں 7 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع کے مطابق چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس