فیصل آباد ویمن چیمبرمیں جی آئی زیڈ کے تعاون سے سیمینار5جولائی کوہوگا

فیصل آباد ویمن چیمبرمیں جی آئی زیڈ کے تعاون سے سیمینار5جولائی کوہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری جی آئی زیڈ کے تعاون سے خواتین کی کاروباری مہارتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینار کا اہتمام کر رہا ہے۔ جو اس مہینے کی پانچ تاریخ کو ساڑھے دس بجے سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔ سیمینار میں ٹوئٹ (ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ) اور پی وی ٹی سی (پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ) کے مشترکہ اشتراک سے مختلف پیشہ وارانہ میدانوں میں رہنمائی دی جائے گی جس میں ٹوئٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹویٹ کے مشترکہ مقاصد اور فروغ کے لئے انڈسٹری اور اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط کرنا ، پی وی ٹی سی کے تحت مختلف ٹریننگ پروگراموں بارے آگاہی اور انڈسٹری کو درکار ہنر مند افرادی قوت بارے بتایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ویمن چیمبر اور پی وی ٹی سی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -