ایئرکنڈیشنرز کی پیداوار بڑھ کر 15 لاکھ 47ہزار 789 ہو گئی

ایئرکنڈیشنرز کی پیداوار بڑھ کر 15 لاکھ 47ہزار 789 ہو گئی

لاہور(اے پی پی ) وطن عزیز میں توانائی کے بحران و مہنگائی سمیت قوت خرید اور وسائل میں کمی کے باوجود پاکستان میں ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سال 2017-18ء کے دوران ملک میں ایئرکنڈیشنرز کی پیداوار 15 لاکھ 47ہزار 789 ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ سال 2016-17ء میں ملک میں ایئر کنڈیشنرز کی پیداوا ر 11 لاکھ 37ہزار 456 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہوم اپلائنسز اینڈ الیکٹرانکس اسیسریز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ سال 2015-16ء میں پاکستان میں مجموعی طورپر 9لاکھ 62ہزار575ایئر کنڈیشنرز تیارکئے گئے تھے جبکہ سال 2014-15ء میں یہ تعداد 4لاکھ 15ہزار596تھی ۔

مزید : کامرس