ماڈل جونی کی فلم’’اجنبی‘‘ کے اہم رول میں کاسٹ

ماڈل جونی کی فلم’’اجنبی‘‘ کے اہم رول میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل ہالے جونی اداکار اربازخان کی فلم’’اجنبی‘‘ میں اہم رول کے لئے کاسٹ،ماڈل عرصہ پانچ سال سے پاکستان کے مختلف فیشن شوز میں ماڈلنگ کر چکی ہیں جس میں شائقین کی طرف سے ہمیشہ بے پناہ داد اور شہرت ملی کراچی کی ماڈل ہالے جونی نے بتایاکہ مجھے ماڈلنگ کے بعدایف کے اینڈ کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے ارباز خان کی آنے والی اردو فیچر فلم ’’ اجنبی‘‘ میں ایک منفرد اور اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں ایک میگا سٹار کے ساتھ کام کروں گی یہ کردار میرے لئے ایک چیلنج ہے میری کوشش ہوگی کہ اس رول میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کردار نگاری کروں۔
میگا اسٹارکے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کاموقع بھی ملے گا۔

مزید :

کلچر -