کلاسک رقص ڈانسرزکی بنیادمضبوط کرتا ہے: مادھوری ڈکشٹ

کلاسک رقص ڈانسرزکی بنیادمضبوط کرتا ہے: مادھوری ڈکشٹ
کلاسک رقص ڈانسرزکی بنیادمضبوط کرتا ہے: مادھوری ڈکشٹ

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ کلاسیکی رقص آرٹ کے فن میں ڈانسرزکی بنیادکو مضبوط کرتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں ریالٹی ڈانس ٹی وی شو ’’ڈانس دیوانے‘‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے کلاسیکل ڈانس سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلاسیکل ڈانس آپ کے نظم و ضبط، تال اور اظہار کی حس فراہم کرتا ہے لہذا بطور ڈانسر آپ کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیئے پھر آپ ہر قسم کا ڈانس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں کتھک ڈانس سیکھا اور اس کی کئی کئی گھنٹے تک پریکٹس کی جس کے بعد میں مختلف قسم کے ڈانس آسانی سے کر لیتی ہوں۔

مزید : کلچر