عامر خان ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے دورانیہ کیلئے فکر مند
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے دورانیے کے لئے فکر مند ہیں جس کے لئے وہاس پر یش راج فلمز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاگ کے مطابق اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے اور یہی نہیں عامر خان اپنی ہر فلم پر بہت محنت کرتے ہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے وہ فلم کے دورانیے کے لئے بھی فکر مند ہیں اور فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے کے قریب رکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں یش راج فلمز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جس کے بعد وہ اس کی ہمہ وقت نگرانی بھی کریں گے۔ فلم میں اداکار عامر خان کے ساتھ اداکار امیتابھ بچن اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔
فلم رواں سال 7نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔