پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی،مراد راس

پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ اپنے رشتہ استوار کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے نمائندوں کو اپنے حلقوں میں بہت پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو مذاحمت کا سامنا ہے عمران خان نے عوام کو شعور دیا جس کے نتیجے میں عوام حکمرانوں سے اپنے مسائل کا پوچھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز والٹن میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہر روز عوام کا ہمارا یوں محبت سے استقبال کرنا اور ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہمیں ان کا مقروض کر دیتا تھا. یہ محبت اور یہ خلوص کسی اور جماعت کے نمائندگان کو ملتے نہیں دیکھا.۔


انشاء اللہ ہم اپنی عوام کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔