ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا لاہور سٹیشن کا اچانک دورہ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا لاہور سٹیشن کا اچانک دورہ

لاہور( جنر ل رپورٹر)ڈویڑنل شپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور نے تمام ڈویڑنل آفیسران کے ہمراہ لاہور سٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔ سٹیشن پر جاری تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے سٹیشن پر 4 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی جانے والی ریل کار کو خصوصی چیک کیا۔ کوچز کے ٹوٹے ہوئے ڈورز پر متعلقہ عملے کی سرزنش اور انہیں فوری مرمت کرنے کی ہدائت کی گئی۔ ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر پانی کی وافر دستیابی کے پیش نظر واٹر پمپ فوری ٹیھک کرنے کا بھی حکم دیا۔ مذید براں انہوں نے ریلوے آفیسران کو مسافروں کی خدمت کیلئے اپنے ماتحت عملے کو ہوشیار رکھنے کی ہدایت۔

مزید : میٹروپولیٹن 4