قوم کوصرف لوٹی گئی دولت واپس لانے سے غرض ہے،عبدالسمیع
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن ریفرنسز میں یقینی سزاؤں سے بچنے کے لیے بلیک میلنگ کی کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، وہ اپنی چمڑی اور دمڑی بچانے کے لیے کسی دشمن ملک کی طرف سے پاکستان کے خلاف سلطانی گواہ بھی بن سکتے ہیں، اپنے ہی تیار کردہ نظام میں ن لیگ ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہی ہے، سن رہے ہیں کہ بائیکاٹ کے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں، قوم کوصرف لوٹی گئی دولت واپس لانے سے غرض ہے، احتساب عدالت میں ایون فیلڈکرپشن ریفرنس کی سماعت مکمل ہوچکی، فیصلے میں تاخیر پر تشویش ہے، کرپٹ ’’شریف‘‘ کو واپس لایا جائے، سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر افسوس ہے۔ اس اضافہ سے غریب مہنگائی کی چکی میں پس جائے گا، دال، سبزی، روٹی تک مہنگی ہوگی اور مزدور کے لیے زندگی اجیرن ہو جائے گی۔