شکست کے ڈر سے (ن) لیگ والے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں،حافظ زبیر کاردار

شکست کے ڈر سے (ن) لیگ والے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں،حافظ زبیر کاردار

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125کے امیدوار حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے (ن) لیگ والے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں کبھی کوئی کسی علاقے میں آرہا ہے تو کبھی کوئی کسی حلقے میں جارہا ہے ان کی بدحواسیاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں جواس بات کا سگنل ہے کہ یہ شکست قبول کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی معلوم ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اسی لئے وہ بھی ان کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں میں نے تو بہت پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اور اب یہ لوگ آپس میں ہی لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ایسا ہی ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور سے بھی ان کو شکست دیں گے۔

اور بلاول کو حکومت میں لائیں گے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4