حکومت عوا م کو لوٹنے والوں کے خلافموثر اقدامات کرے،عزیز الرحمن چن
لاہور(پ ر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف پٹرول پمپوں پر مختلف نرخوں پر پٹرول فروخت ہو رہا ہے جو حکومتی رٹ کو سرِ عام چیلنج کرنے کے مترادف ہے حکومت عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف موثر اقدامات کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقررہ نرخوں کے برعکس پٹرول پمپ اپنی مرضی نرخوں پر پٹرول فروخت کر رہے ہیں۔
جبکہ اُنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ستم بالائے ستم کہ پٹرول کی مقدار میں بھی دھوکہ دہی کی جا رہی ہے مختلف پمپوں پر مختلف نرخ آویزاں ہیں جو حکومتی رٹ کا منہ چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پرپٹرول مافیا کے خلاف اقدام کرے۔
اور عوام جو پہلے ہی مہنگا اور پیمائش سے کم پٹرول خریدنے پر مجبور ہے جو پستی ہوئی عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
چن