جامعہ اشرفیہ کے تحت عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام آج لگے گا

جامعہ اشرفیہ کے تحت عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام آج لگے گا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے تحت عازمین حج کیلئے آج 3جولائی بروز منگل جامعۃ الازھر نزد راوی فلور ملز ،بند روڈ بادامی باغ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے حج تربیتی پروگرام منعقد ہو گا جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مفتی محمد زکریا ،مفتی عبد الحنان ،مولانا احمد عمر ، مولانا کفیل خان اور دیگر علماء عازمین حج سے خطاب کریں گے حج تربیتی پروگرام میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہو گا ۔

Back to

مزید : میٹروپولیٹن 4