علماء دیوبند نے ہمیشہ حق اور سچ کے پرچم کو بلند رکھا، مولاناعبدالرؤف

علماء دیوبند نے ہمیشہ حق اور سچ کے پرچم کو بلند رکھا، مولاناعبدالرؤف

لاہور(پ ر)مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد کبری نیوسمن آبادلاہورمیں علماء دیوبند کے مایہ ناز اکابرین حضرت مولانامحمدسالم قاسمی رحمہ اللہ،مولاناصوفی محمدسروررحمہ اللہ،مولانامشرف علی تھانوی رحمہ اللہ،مولاناسیدعطاء المومن شاہ بخاری رحمہ اللہ کی یاد میں تذکرہ اسلاف کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد مولانامخدوم منظوراحمدکی زیر صدارت ہوا،سیمینارسے جمعیت مولاناعبدالرؤف فاروقی ،مولاناڈاکٹرسرفرازاحمداعوان،مولانامحمدعاصم مخدوم ،،قاری محمدیوسف احرار،مولانااعظم حسین نے خطاب کیا،مقررین نے اکابر علماء دیوبند کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دینی و ملی خدمات کو سراہا،مولاناعبدالروف فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا علماء دیوبند نے ہمیشہ حق اور سچ کے پرچم کو بلند رکھا،عقیدہ توحید ،عقیدہ ختم نبوت عقیدہ اہل سنت پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی ،تاریخ ہمیشہ انہیں کا نام سنہری حروف میں لکھتی آئی ہے جنہوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر پوری دنیا کو بتایاکہ جس راستے پر ہمارے اسلاف تھے ہم آج بھی ان کا پرچم لیکر کھڑے ہیں ،ہمارے اکابرین نے کفر اور شرک کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں اسلام کی روشنی کو پھیلایا ،اکابرین علماء دیوبندکی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سنہری حروف میں لکھا جائے گا،

مزید : میٹروپولیٹن 4