متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکر اسلامی نظام لائے گی،ذکر اللہ مجاہد

متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکر اسلامی نظام لائے گی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صدر متحد مجلس عمل لاہور و امیر جماعت اسلامی لاہور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل برسر اقتدار آکر ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق معاشی نظام لائے گی ۔ پاکستانی قوم 25 جولائی کے دن کو اسلامی انقلاب ، احتساب اورکرپٹ سیاستدانوں کیلئے حساب کا دن بنادیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی173 میں باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور اہل علاقہ سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک موجودہ حالات میں جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف متحدہ مجلس عمل کی پڑھی لکھی اور کرپشن سے پاک ایماندار قیادت کے پاس ہے ، یہ قیادت جب پارلیمنٹ میں ہو گی تو ملک کا قبلہ درست ہو جائے گا ۔ متحدہ مجلس عمل کا مقصد دیگر جماعتوں کی طرف سیاست او رپیسہ بنانانہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت اور پاکستان کے اندر نظام مصطفی ﷺ کا نظام نافذ کر نا ہے ۔

نظام مصطفی ﷺ کے نظام انسانوں سے لے کر جانور کے حقوق کی پاسبانی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے منشور میں بجلی ،پانی ، غربت کا خاتمہ ،ڈیموں کی تعمیر، تعلیم وصحت اور روزگار کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنا سرفہرست ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پی پی 173 میں سابقہ منتخب نمائندوں نے حلقہ کی عوام کے حقو ق کی پاسبانی نہیں کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کیے اگر اللہ کے حکم کے مطابق عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا تو میں اس اپنے علاقہ کو مثالی بنادوں گا اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4