کالا باغ ڈیم کی جگہ جناح ڈیم بنایا جائے ،چوہدری شبیر احمد

کالا باغ ڈیم کی جگہ جناح ڈیم بنایا جائے ،چوہدری شبیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) استحکام پاکستان موومنٹ چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جگہ جناح ڈیم بنایا جائے۔ چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد آج تک پاکستان کو کوئی بھی اچھا سیاستدان نہ ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کر کے جناح ڈیم رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے بھاری قرضہ لیکر معاف کروانے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان قرضہ وصول کر کے جناح ڈیم کی فوری تعمیر شروع کی جائے۔ اگر حکومت ان سیاستدانوں سے قرضے واپس نہیں لے سکتی تو غریب عوام بھی اپنے قرضے معاف کروانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔