عمران خان کے دور میں کے پی مسائل میں پھنسا رہا،آزاد تبسم
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کے کے دور میں خیبرپختون خواہ مسائل میں پھنسا رہا ، وہ کس منہ سے ن لیگ پر تنقید کررہے ہیں، مسلم لیگ ن کی مقبولیت آج بھی قائم ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکام ہوگئے ، وہ ایک صوبے میں بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے ، وہ اب وزیراعظم بنے کے خواب دیکھنا چھوڑدیں،عمران خان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے تو وہ سیاست کس کے لئے کررہے ہیں۔
،انہوں نے کہاکہ سیاست تو عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کی جاتی ہے جب عوام کے مسائل ہی حل نہیں ہورہے تو پھر ان کی سیاست کا یہ مقصد ہے ، عمران خان کی جماعت میں ایسے لوگ شامل ہوچکے ہیں جن کو عوام پسند نہیں کرتے اور ان پر مختلف قسم کے الزامات ہیں۔